ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: رام نگر ضلع پنچایت ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار کی جیت

کاروار: رام نگر ضلع پنچایت ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار کی جیت

Wed, 23 Nov 2016 22:09:49    S.O. News Service

کاروار 23/نومبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا جوئیڈا تعلقہ کے رام نگر میں ضلع پنچایت کے لئے جو ضمنی انتخاب ہوا اس میں کانگریس کے امیدوار نے جیت حاصل کی ہے۔یہ سیٹ ضلع پنچایت کے آزاد رکن ولاس نائک کی خود کشی کے ذریعے موت واقع ہونے سے خالی ہوئی تھی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اس ضمنی انتخاب میں کانگریسی امیدوار سنجے ہنبر نے 5077ووٹ حاصل کیے جبکہ بی جے پی کے امیدوار شوک دتا دیسائی نے 4296 ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح781ووٹوں کے فرق سے کانگریسی امیدوار کامیاب ہوگیا۔جنتا دل (ایس) کے امیدوار نے 2346ووٹ حاصل کیے۔
 


Share: